21 فروری 2022 - 14:34
ایران کا جنگی طیارہ حادثے کا شکار، 3 افراد شہید

ایران کا ایک طیارہ آج صبح حادثے کا شکار ہوا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق ایران کا ایک طیارہ آج صبح تبریز میں گر کر تباہ ہوا۔

تبریز کے ہلال احمر کے صدرحمید منجم کا کہنا ہے کہ بد قسمت طیارہ میلاد اسکول کی دیوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں 2 پائلٹ اور ایک عام شہری شامل ہے۔ جس وقت طیارہ اسکول کی دیوار سے ٹکرایا اس وقت اسکول میں کوئی نہیں تھا۔

اس وقت امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور جائے حادثہ پر امدادی کاموں میں 40 امدادی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

حادثے کی تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242